خُدا وند غیُور اور انتقام لینے والا خُدا ہے ہاں خُداوند انتقام لینے والا اور قُہار ہے۔ خُداوند اپنے مُخالفوں سے انتقام لیتا ہےاور اپنے دشمنوں کے لے قہر کو قائم رکھتا ہے۔
خُداوند قہر کرنے میں دھیما اور قُدرت میں بڑھ کر ہے اور مُجرم کو ہرگز بری نہ کرے گا۔ خُداوند کی راہ گر دیاد اور آندھی میں ہے۔ اور بادل اس کے پاوں کی گرد ہیں۔
خُداوند یُوں فرماتا ہے اگرچہ وہ زبردست اور بہت سے ہوں تو بھی وہ کاٹے جائیں گے اور وہ برباد ہو جائے گا۔ اگرچہ میں نے تجھے دکھ دیا تو بھی پھر کبھی تجھے دُکھ نہ دُوں گا۔
لیکن خُداوند نے تیری بابت یہ حُکم صادر فرمایا ہے کہ تیری نسل باقی نہ رہے۔ میں تیرے بت خانہ سے کھودی ہوئی اور ڈھالی ہوئی مورتوں کو بیست کُروں گا۔ میں تیرے لے قبر تیار کُروں گا کیونکہ تو نکما ہے۔
دیکھ جو خوش خبرتلاتا اور سلامتی کی مُنادی کرتا ہے اس کے پاوں پہاڑوں پر ہیں۔ اے یہُوداہ اپنی عیدیں منا اور اپنی نزریں ادا کر کیونکہ پھر خبیث تیرے درمیان سے نہیں گزرے گا۔ وہ صاف کاٹ ڈالا گیا ہے۔